گوگل کروم کی نئی ٹِرک جو ویڈیو کا اسکرین شاٹ لینے کی ضرورت ختم کر دے گی
- 01, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں ویڈیو کا اسکرین شاٹ لینے والےاس فیچر کا اعلان کر دیا ہے یہ فیچر بہت دلچسپ ہے اس فیچر کے ذریعے کسی ویڈیو فریم کو اسکرین شاٹ کے بغیر ہی کاپی کرنا ممکن ہو جائے گا۔ گوگل نے بتایا کہ آپ کسی ویڈیو کو چلانے کے بعد مطلوبہ منظر پر اسے روک کر اس فریم کو کاپی کرسکیں گے۔ یہ فیچر پہلے یو ٹیوب پر کا کر رہا ہے اور جلد ہی باقی ویڈیو سروسز پر بھی اسکو استعال کیا جا سکے گا-
-اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے یوٹیوب پر ویڈیو پلے کرنے کے بعد مطلوبہ منظر پر روک دیں اور پھر ماؤس سے 2 بار رائٹ کلک کرکے کاپی ویڈیو فریم کے آپشن پر کلک کرکے آپ فریم کو کاپی کر سکتے ہیں- گوگل کے صارفین کی طرح سکرین شارٹ بھی لے سکتے ہیں مگر اسکرین شاٹ فوٹو کا معیار اچھا نہیں ہوتا اور اس میں ویڈیو پروگریس بار بھی نظر آتی ہے۔کمپنی کے مطابق کاپی ویڈیو فریم فیچر سے زیادہ معیاری اور صاف تصویر کا حصول ممکن ہو جائے گا۔
تبصرے