واٹس ایپ کی شکل مکمل تبدیل ہونے کے قریب
- 01, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: واٹس ایپ کی جانب سے کچھ مہینے پہلے نئے فیچرز متعارف کرائے گئے تھے- اب اس میں مزید تبدیلی کرنے پر کام کیا جا رہا ہے WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے بیٹا (beta) ورژن میں میسجنگ ایپ کا نیا ڈیزائن جاری کیا گیا ہے۔ واٹس ایپ کی ٹاپ بار کو مکمل سفید کیا جا رہا ہے جبکہ سبز رنگ کو ختم کیا جا رہا ہے لیکن چیٹ اور باقی لوگو (logo) کا رنگ سبز ہو جائے گا۔
اس یوزر انٹرفیس میں واٹس ایپ لوگو کے لیے نیا فونٹ بھی استعمال کیا گیا ہے۔اس نئے ڈیزائن میں چیٹ فلٹرز کا بھی اضافہ کیا جا رہا ہے اور آپ آل، unread، پرسنل یا بزنس میسجز جیسے فلٹرز کو استعمال کر سکیں گے۔ اس نئے ڈیزائن پر ابھی کام جاری ہے یہ کہنا مشکل ہے کہ کب تک اس ڈیزائن کو تمام صارفین کےلیے متعارف کرایا جائے گا-
تبصرے