بھارتی کرکٹ بورڈ کے وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں عشائیے کا اہتمام

بھارتی کرکٹ بورڈ

نیوزٹوڈے: بھارتی کرکٹ بورڈ کا وفد دو دن کے دورے پر پاکستان آیا ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس لاہور میں عشائیے کا انتظام کیا گیا۔عشائیے میں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان ،چیئر مین پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی ذکاء اشرف ، پاکستان، افغانستان، سری لنکا اور بنگلادیش کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی۔ اس تقریب میں بی سی سی آئی کے صدر، روجر بنی ، نائب صدر راجیو شکلا ،ڈائریکٹربی سی سی آئی یودھویرسنگھ اور سیکرٹری ٹو نائب صدر محمد اکرم خصوصی مہمان تھے-

راجیو شکلا نے کہا کہ میں بہت دفعہ لاہور آیا ہوں یہاں لوگوں کا خلوص دیکھ کر متاثر ہوتا ہوں مہمان نوازی، پیار اور خلوص مجھے حیران کر دیتا ہے- ذکاء اشرف نے کہا کہ کرکٹ محبت کا کھیل ہے،کرکٹ کھیلنے والے ممالک میں محبت پھیلا تی ہے،آپ نے دیکھا کہ کینڈی میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان اور بھارتی کھلاڑی بھائیوں کی طرح ملے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+