ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہ ہونے کی وجہ، جے شاہ کی من مانیاں

ایشیا کپ کا وینیو

نیوزٹوڈے: ایشین کرکٹ کونسل کے صدر جے شاہ نے ایشیا کپ کا وینیو تبدیل نہیں ہونے دیا-پہلے میچز ہیمبنٹوٹا منتقل کرنے کا کہا گیا تھا اور اب دوبارہ شیڈول کے مطابق میچز کولمبو میں ہی کرانے کا کہہ دیا ہے۔ان کے اس فیصلے کی وجہ سے ورلڈ کپ کا شیڈول مزاق بن چکا ہے-

تمام انتظامات شروع کردیےتھےاب نئے سرے سے انتظامات کرنا پڑیں گے-تمام صورت حال سے کھلاڑی پریشان ہیں ،پاکستان کرکٹ بورڈ نے یک طرفہ فیصلہ ماننے سے انکار کر دیا اور ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا ہے-ذرائع کے مطابق ،ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو بتایاگیا کہ میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+