باسکٹ بال میچ کے دوران کہنی لگنے سے سربیا کے کھلاڑی کا گردہ ضائع

باسکٹ بال میچ

نیوزٹوڈے: باسکٹ بال میچ کے دوران کھلاڑی کی کہنی لگنے سے سربیا کے کھلاڑی کا گردہ ضائع ہو گیا ہے۔ انٹر نیشنل میڈیا کے مطابق، منیلا میں ہونے والے باسکٹ بال ورلڈ کپ میں سربیا اور جنوبی سوڈان کے میچ میں سربیا کے کھلاڑی ، بورسیا سیمانک حادثے کا شکار ہو گئے ۔ ان کو یہ حادثہ ، کہنی لگنے سے ہوا جس کے بعد ان کا ایک گردہ ضائع ہو گیا اور ناکارہ ہونے کے بعد اسے نکال دیا گیا ہے۔

جنوبی سوڈان کے کھلاڑی نونی اوموٹ باسکٹ کے نیچے گول کرنے کی کوشش کر رہے تھے اسی دوران ان کہنی کھلاڑی سیمانک کے پیٹ میں لگی ، جس سے وہ زمین پر گر گئے۔ اس حادثے کے بعد، کھلاڑی نے کہا کہ مجھے بہت افسوس ہوا ہے اور سیمانک کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+