تیس سال بعد ، ونڈوز سے “ورڈ پیڈ” ختم کرنے کا فیصلہ

ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام

نیوزٹوڈے: مائیکروسوفٹ نے اپنی ونڈو سے ٹیکسٹ ایڈیٹنگ پروگرام جسے "ورڈپیڈ" کے نام سے جانا جاتا ہے ، مستقل طور پر ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، ورپیڈ، گزشتہ تیس سالوں سے مائیکروسوفٹ کے ساتھ منسلک ہے۔ ورڈ پیڈ کو سادہ ایڈیٹنگ کے کاموں کے لیے استعمال کیا جاتاہے۔

یہ پروگرام اپنے صارفین کو ٹیکسٹ ٹائپ اوراسے فارمیٹ کرنے، فونٹ تبدیل کرنے، بولڈ کرنے کے کئی دلچسپ فیچرز شامل ہیں۔ مائیکوروسوفٹ نے کہا ہے کہ، ورڈ پیڈ کو مزید اپڈیٹ نہیں کیا جارہا ہے جس کی بنا پر اس کو ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمپنی نے کہا کہ، ورڈپیڈ کی جگہ مائیکروسوفٹ ورڈ کا استعمال زیادہ بہتر رہے گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+