کولمبو میں ہونے والے میچز بارش کے باعث تنقید کا نشانہ بن گئے

میچ کھیلنا مشکل

نیوزٹوڈے: کولمبو میں بارش ہونے کی وجہ سے میچ کھیلنا مشکل ہو گیا ہے- محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشگوئی پہلے ہی کر دی تھی اس کے باوجود بھی میچز کولمبو میں ہی رکھے گئے-سابق بھارتی کپتان سنیل گواسکر اور ہربھجن سنگھ نے بھی ایشین کرکٹ کونسل کے کولبو میں ایشیا کپ کروانے کے فیصلے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔مزید انہوں نے کہا کہ خراب موسم کے باوجود کولمبو میں ہی میچز کیوں رکھے گئے،اس کی وجہ کا پتہ لگانا ہی ہو گا-سب کو یہ نظر آرہا ہے کہ پلیئرز ہمبنٹوٹا نہیں جانا چاہتے تھے لیکن بات کی کچھ اور ہے جو جاننا بہت ضروری ہے کہ میچز ہمبنٹوٹا کیوں شفٹ نہیں ہوئے۔

مزید انہوں نے کہا کہ پلیئرز کا سکون اہم ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ دودن زیادہ سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنی پورے مہینے کی تیاری کو ضائع کر دیں-

ہربھجن سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے کہ کولمبو میں اب صرف ٹیموں کے درمیان سوئمنگ کا مقابلہ ہوگا، دمبولا ایک مکمل انٹرنیشنل اسٹیڈیم ہے، پتہ نہیں وہاں میچز کیوں نہیں کرائے جا رہے، اگر میں ہوتا تو کولمبو میں سورج نکلنے کا انتظار کرنے کی بجائے دوسری جگہ کرکٹ کھیل لیتا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+