آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچ آفیشلزمیں پاکستانی امپائر احسن رضا بھی شامل

کرکٹ ورلڈکپ

نیوزٹوڈے: بھارت میں اگلے مہینے شروع ہونے والے کرکٹ ورلڈکپ کے لیے(آئی سی سی) نےامپائرز کے پینل کا اعلان کر دیا ہے جس میں ایک پاکستانی امپائر بھی شامل ہے۔ پاکستانی امپائرکا نام احسن رضا ہے جسکو امپائرز کے 16 رکنی پینل میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ علیم ڈار ورلڈ کپ 2023 کے آفیشلز میں شامل نہیں ہوں گے۔

ورلڈ کپ امپائرز پینل میں شامل ناموں کی لسٹ

کرس براؤن، کمار دھرما سینا، مارس اراسمس، کرس گفانی، مائیکل گف،ایڈرین ہولڈ اسٹاک، رچرڈ النگورتھ، رچرڈ کیٹل برا، نتن مینن ،پال ریفل، شرف الدولہ ابن شاہد، روڈ ٹکر، ایلکس وارف، جوئیل ولسن اور پال ولسن بھی شامل ہیں- ورلڈکپ کے دوران جواگل سری ناتھ، اینڈی پرائی کرافٹ، جیف کرو اور رچی رچرڈسن میچ ریفریز کے فرائض انجام دیں گے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+