پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کےلیے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ

ریزرو ڈے

نیوزٹوڈے: بارشوں کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بارش سے متاثر ہو سکتا ہے-اس لیے میچ کے لیے ریزرو ڈے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے- پی سی بی کے تحفظات اور اعتراضات کے بعد اے سی سی نے ریزرو ڈے کا فیصلہ کیا ہے۔ دس ستمبر کوپاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں ریزرو ڈے بھی رکھا گیا یعنی اگر 10 ستمبر کو میچ بارش کی وجہ سےمکمل نہیں ہوتا تو یہ میچ 11 ستمبر کو جاری رہے گا، میچ وہیں سے شروع ہو گا جہاں پر روکا جائے گا۔

اگر پاکستان اور بھارت کا میچ بارش کی وجہ سے 11 ستمبر کو بھی نہیں ہوتا اور سری لنکا اور بھارت کا 12 ستمبر کو شیڈول میچ بھی بارش کے باعث واش آؤٹ ہو جاتا ہے تو اس صورت میں پاکستان براہ راست فائنل میں پہنچ جائے گا اور دوسری فائنلسٹ ٹیم کا چناؤ ٹاس پر ہو گا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+