گوگل کا کروم ویب براؤزر کے نئے ڈیزائن اور فیچرز متعارف کرانے کا اعلان

گوگل کروم

نیوزٹوڈے: گوگل کروم کو ۲۰۰۸ میں متعارف کرایا گیا تھا-اس نے ہر طرح سے یوزرز کو فائدہ پہنچایا ہے-کروم کے پندرہ سال مکمل ہونے پر کمپنی کی جانب سے ویب براؤزر کے نئے ڈیزائن اور چند فیچرز کو متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق ڈیسک ٹاپ کے لیے کروم کو ری ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ گوگل کروم میں نئے تھیم اور کلر آپشنز یہاں تک کہ ویب براؤزر کے آئیکونز کو بھی اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے۔کمپنی نے بتایا کہ کروم کا نیا ڈیزائن میٹریل یو ڈیزائن لینگوئج پر مبنی ہوگا۔

کروم مینیو کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے تمام فیچرز اور آپشنز کا استعمال آسان بن جائے-گوگل کے مطابق کروم پر سیف براؤزنگ کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کو میل وئیر اور دیگر آن لائن خطرات سےمحفوظ رہ سکے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+