پیٹرول کی قیمت مزید فی لیٹر 15 روپے تک بڑھنے کا امکان
- 11, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: اگلے ہفتے پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر پندرہ روپے تک دوبارہ اضافہ ہونے کا امکان ہے۔ ایک ہفتے کے اندر اندر، عالمی مارکیٹ میں خام تیل پانچ ڈالر مہنگا ہو گیا ، جس کے بعد اس کی فی بیرل قیمت 93 ڈالر تک جا پہنچی۔انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتیں پاکستان میں مہنگائی کے خدشات کو بڑھا رہی ہے۔ جس کے بعد یہ امکان کیا جا رہا ہے کہ 16 ستمبر سے پیٹرول کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا جائے گا۔
تبصرے