ملک میں ایک ہفتے کے دوران ، سونے میں 27 ہزار روپے کی کمی دیکھی گئی
- 11, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل ایک ہفتے سے کمی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ کاروبار کے پہلے روز ہی، سونے کی قیمت میں پانچ سو روپے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ ایک تولہ سونا سستا ہونے کے بعد، فی تولہ 2 لاکھ 12 ہزار روپے تک جا پہنچا۔ پاکستان میں ایک ہفتے کے اندر اندر فی تولہ سونا 27 ہزار روپے سستا ہوا ہے۔ آج پاکستان میں صرافہ دس گرام سونے میں 428 کی کمی آئی ہے جس کے بعد اس کی اصل قیمت ایک لاکھ ۸۱ ہزار ۷۵۶ تک جا پہنچا۔
تبصرے