ایشیاکپ: پاکستان نے سری لنکا کو نہ ہرایا تو باہر ہوجائیگا، معین خان

سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان

نیوزٹوڈے: پاکستان نے ٹاس جیت لیا تھا لیکن اس کے باوجود انہوں نے بیٹنگ نہیں کی بلکہ بولنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا میچ ہارنے کی سب سے بڑی وجہ یہی تھی سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے کہا کہ پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنی چاہیے تھی، بابراعظم نے ٹاس جیتنے کے باوجود پہلے بولنگ کرکے غلطی کی-پاکستانی کرکٹ ٹیم کو اپنی غلطیوں کا جائزہ لینا ہوگا،

پاکستان ٹیم لگتا ہے یہ سوچ کر میدان میں اتری تھی کہ بارش ہوجائے گی اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل جائے گا، پاکستان ٹیم کو پریشان نہیں ہونا چاہیے ابھی میچ باقی ہیں، سابق ٹیسٹ کرکٹر معین خان نے ایشیا گروپ کے سپر فور مرحلے میں قومی ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست پر کہا ہےکہ پاکستان نےاگر سری لنکا کو اچھے مارجن سے نہ ہرایا تو میچ سےباہر ہوجائے گا۔ انڈیا نے پاکستان کو بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ، ہر میدان میں آؤٹ کلاس کردیا، انڈیا کی فاسٹ اور اسپن بولنگ ہماری بولنگ سے بہت زیادہ بہترتھی، ایسا لگتا ہے کہ پاکستانی فاسٹ بولرز کو اپنی کارکردگی پر زیادہ اعتماد ہو گیاتھا اور ایسا لگ رہا تھا کہ بابراعظم یہ سمجھ کر گراؤنڈ میں آئے تھے کہ بارش ہوجائے گی اور میچ ختم ہوجائے-

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+