ہاکی میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات ، پاکستان اولمپکس کی میزبانی سے محروم

انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن

نیوزٹوڈے: ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل ہاکی فیڈریشن نے پاکستان سے اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی واپس لے لی ہے۔ یہ بات کسی صدمے سے کم نہیں-پاکستان اسپورٹس بورڈ کی پی ایچ ایف کے معاملات میں مداخلت اور سابق اولمپئنز کی جانب سے ہاکی فیڈریشن پر مسلسل تنقید کی وجہ سے پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی پر گہرا اثر پڑا-

اور ہاکی میں لڑائی جھگڑے اور اختلافات کی وجہ سے پاکستان اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کی میزبانی سے محروم ہو گیا۔ ایف آئی ایچ نے خط کے ذریعے پاکستان ہاکی فیڈریشن کو اپنے فیصلے سے آگاہ کردیا ہے۔اولمپکس ہاکی کوالیفائنگ راؤنڈ 13 سے 21 جنوری 2024 لاہورمیں ہونا تھی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+