انجری کے بعد حارث رؤف، نسیم شاہ، سلمان آغا کی سری لنکا کے خلاف میچ میں شرکت مشکوک

سلمان علی آغا

نیوزٹوڈے: بھارت کے خلاف میچ کھیلتے ہوئے سلمان علی آغا کو ناک پر گیند لگی تھی اور ان کو کولمبو کے ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں ناک پر ڈریسنگ کی گئی اور انہیں آرام کرنے کا مشورہ دیا گیا ٹیم مینجمنٹ کے مطابق سلمان علی آغا کے چہرے پر سوجن ہے لیکن وہ پہلے بہتر محسوس کررہے ہیں۔ سعود شکیل کو سلمان علی آغا کی جگہ کھلائے جانے کا امکان ہے۔

انجرڈ حارث رؤف اور نسیم شاہ :

بھارتی اننگز کے دوران حارث رؤف اور نسیم شاہ انجری کے وجہ سے گراؤنڈ سے باہر چلے گئے تھے اور پاکستان کی اننگز میں بیٹنگ کرنے بھی نہیں آئے۔اب اچانک سے سری لنکا کے خلاف میچ میں ان کی شمولیت کو شک کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے- لیکن پہلے ان کی انجری کا جائزہ لیا جائےگا، اور اس کے بعد ان کی ایشیا کپ میں شمولیت کا فیصلہ لیا جائے گا-پاکستان کرکٹ ٹیم کی منیجمنٹ نے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی اور زمان خان کو بیک اپ بولر کے لیے طلب کرلیا۔

یہ اقدام آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ سے قبل کھلاڑیوں کی فٹنس اور ان کی صحت کے معیار کو مدنظر رکھ کر کیا گیا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+