انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 300 روپے سے کم ہوکر 299 روپے 75 پیسے ریکارڈ

ڈالر کی قیمت

نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی دیکھنے کو مل رہی ہے انٹر بینک میں ڈالر 300 روپے سے بھی نیچے آگیا ہے- ڈالر کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیوں کے بعد روپے کی قدر میں مسلسل بہتری آرہی کل انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 79 پیسے سستاہوکر 301 روپے 16 پیسے پر بند ہوا تھا اور آج پھر ڈالرکی قیمت ایک روپے 41 پیسے کم ہو کر 299 روپے 75 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے-

اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی اڑان میں کمی واقع ہوئی ہے کل ڈالر 4 روپے کی کمی کے بعد 300 روپے کا ہوا تھا-اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ 370 روپے جب کہ یورو 316 روپے کا ہے، سعودی ریال 79 روپے اور اماراتی درہم 82 روپے کا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+