سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپےکا اضافہ: ذرائع

سونےکی قیمت

نیوزٹوڈے: پچھلے کچھ دنوں سے سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے کو ملی تھی لیکن آج سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے- آج فی تولہ سونےکی قیمت میں 5 ہزار 600 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔جس کے بعد فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 15 ہزار روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔

سونا پچھلے دنوں سونا 30 ہزار روپے سے زیادہ سستا ہوا جس کے بعد آج یکدم دوبارہ مہنگا ہوگیا۔اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت 5 ہزار 58 روپے بڑھ کر 1لاکھ84 ہزار 585 روپے ہوگئی ہے۔عالمی بازار میں سونےکی قیمت 15 ڈالر کم ہو کر 1911 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+