ملک میں ادویات کی قلت کی شکایت کے لیے ایپ متعارف

ادویات کی قلت

نیوزٹوڈے: ادویات کی قلت کی شکایت کے لیے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے "ڈرپ" نام کی اپیپ پاکستان میں متعارف کرادی۔ یہ ایپ ادویات کی کمی اور عدم دستیابی کی شکاریت درج کرنے کے لیے پہلی پوبائل ایپ ہے۔ ڈرگ کوالٹی کنٹرول بورڈ کی متعارف کرائی گئی اس ایپ کے ذریعے نہ صرف ادویات کی قلت کی شکایت درج کرائی جائے گی بلکہ، اس سے یہ بھی پتہ چل سکے گا کہ کس شہر میں ادویات کی کمی اور اس کی ذخیرہ اندوزی کی جارہی ہے۔

اس ایپ کا نام "ڈرگ شارٹج رپوٹنگ" رکا گیا ہے جس کا ڈیزائن اور استعمال کا طریقہ انتہائی سادہ رکھا گیا ہے اور یہ ایپ پلے اسٹور میں ڈاون لوڈ کے لیے بھی موجود ہے۔ اس ایپ کے ذریعے، اس میں شکایت درج کرنے کے لیے ، اپنا اکاؤنٹ بنانے کی بھی ضرورت نہیں پڑتی ہے ، اس کی لیے صرف آپ کو شکایت کے لیے،اپنا شناختی کارڈ کے ساتھ موبائل نمبر اور اپنا نام دینا پڑے گا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+