بھارت سے شکست پر شاہد آفریدی داماد شاہین کی پرفارمنس سے ناخوش

شاہد آفریدی

نیوزٹوڈے: قومی ٹیم کے سابق کپتان اور پاکستانی لیجنڈ نے بھارت کیخلاف بدترین شکست پر اپنے داماد شاہین آفریدی پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو ہونے والا میچ ایشیا کپ سپر فور میں بھارت نے پاکستان کو بھاری مارجن 228 رنز سے شکست دی تھی۔ بھارت کے رنز 356 کے جواب میں پاکستانی ٹیم نے صرف 32 اوورز میں 128 رنز بنائے ۔ پاکستان کیخلاف بھارت کی یہ سب سے بڑی کامیابی تھی۔

ایک پروگرام میں شاہد آفریدی نے بھارت سے شکست پربات کی اور بولر کی غلطیوں کی نشاندہی بھی کیں۔ کپتان نے روایتی حریف کی خلاف بولنگ کرتے ہوئے کہا کہ شاہین کو اپنی بولنگ اور لینتھ کا خیال رکھنا چاہیے تھا ، ایسا نہیں ہے کہ اگر آپ نے دو اوورز میں وکٹیں نہ لی تو آپ خود سے ناراض ہو جائے۔ آفریدی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اب دوبارہ سے آئیں اور اپنے اوپر فوکس کریں۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+