نسیم شاہ ایشیا کپ سے باہر ، زمان خان اسکواڈ میں شامل

فاسٹ بولر نسیم شاہ

نیوزٹوڈے: پاکستان کی قومی ٹیم کے ایک اہم کھلاڑی اور فاسٹ بولر نسیم شاہ ، ایشیا کپ 2023 سے باہر ہو گئے۔ بیس سالہ نسیم شاہ بھارت کیخلاف میچ کے دوران انجری کا شکار ہو گئے جس کے بعد ان کو میچ نہ کھیلنے کی تاکید کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے نسیم شاہ کی جگہ زمان خان کو اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

بھارت کیخلاف میچ میں نسیم شاہ انجری کا شکار ہو گئے ، لیکن پھر بھی بھارت کیخلاف میچ نہ جیت سکے۔ بھارت کی ٹیم نہ 228 کے شاندار مارجن کے ساتھ میچ جیتا جو کہ پاکستان کیخلاف بھارت کا اب تک کا سب سے اچھا اسکور رہا ہے۔نسیم شاہ کا دایاں کندھا انجری کا شکار ہوا تھا، جس کے بعد پینل نے ورلڈ کپ سے قبل آرام کا مشورہ دیا تھا دوران میچ، حارث راؤف بھی انجری کے باعث گراونڈ سے باہر چلے گئے تھے۔ 

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+