ایک ماہ قبل قتل ہونے والی سارہ شریف کے والد چچا اور والدہ برطانوی پولیس کی حراست میں

سارہ شریف

نیوز ٹوڈے : چند روز قبل برطانیہ میں دس سالہ سارہ شریف کے قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہیں سارہ شریف کی لاش ایک ماہ قبل برطانیہ میں اس کے گھر سے ملی تھی لاش ملنے سے ایک روز قبل ہی سارہ کے والد عرفان شریف اس کی سوتیلی والدہ اور چچا اور اس کے پانچ بہن بھائی برطانیہ سے پاکستان آ گۓ تھے پاکستان پولیس نے انہیں ان کے گھر اور علاقے سے تلاش کیا لیکن وہ تمام لوگ روپوش ہو گۓ تھے سارا کے دادا اور دوسرے رشتہ داروں سے چھان بین کی گئی لیکن دو ہفتوں تک ملزمان کا کچھ پتہ نہ چلا ۔

دو ہفتوں بعد پولیس نے سارہ کے والد اس کی ماں اور چچا کو تلاش کر کے برطانیہ بھوا دیا تھا جہاں انہی برطانوی پولیس نے گرفتار کر لیا تھا جب کہ ان کے پانچ بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو بھیج دیا گیا پاکستانی پولیس کے مطابق بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں تمام سہولتیں فراہم کی جائیں گی چئر پرسن بیورو نے ان ملزمان کے بچوں سے ملاقات کی تینوں ملزمان اس وقت پولیس کی حراست میں ہیں ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+