ایشیا کپ : سری لنکا کیخلاف میچ میں پاکستان کی آدھی ٹیم تبدیل

ایشیا کپ

نیوزٹوڈے: بھارت سے شکست کے بعد، ایشیا کپ سوپر فور مرحلے میں سری لنکا کیخلاف پاکستانی ٹیم میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹیم میں پانچ اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔ محمد حارث، محمد نواز، محمد وسیم، زمان خٓن ، سعود شکیل کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔ پی سی بی نے اعلان کیا کہ فخر زمان، سلمان علی آغا، فہیم اشرف، نسیم شاہ اور حارث راؤف ایشیا کپ نہیں کھیلے گے ، ان کو آرام کی تدیر دی گئی ہے۔ نسیم شاہ، بھارت کے میچ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تجے اور زمان خاں کو ان کی جگہ دے دی گئی۔

زمان خان کا یہ ون ڈے انٹرنیشنل میں پہلا میچ ہو گا۔ ہیڈ کوچ گرانٹ بریڈ برن نے اس اقدام پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حارث رؤف اور نسیم شاہ کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہے ہیں۔ ہم کل ان کا جائزہ لیں گے۔‘‘ حارث اور نسیم کو بیٹنگ کے لیے نہ بھیجنے کے حوالے سے سوال کے جواب میں بریڈ برن نے کہا کہ انہیں بیٹنگ کے لیے بھیجنے سے ان کی انجری بڑھ سکتی ہے۔ بابر اعظم کی قیادت والی ٹیم کو سپر فور مقابلے کے اپنے دوسرے میچ میں 228 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جب کہ وہ اپنا آخری سپر 4 میچ 14 ستمبر کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+