دو دن میں سونے کی قیمت میں تقریباً 10,000 روپے فی تولہ کا اضافہ

سونے کی قیمت

نیوزٹوڈے: سونے کی قیمت میں دو دن کے اندر دس ہزار کا اضافہ جس کے بعد فی تولہ قیمت 219,000 تک جا پہنچی ہے۔ پاکستان کے جیولرز کی رپورٹ کے مطانق 24 قیراط چار ہزار کے اضافے کے بعد قیمت 219,000 تک ریکارڈ کی گئی ، دس گرام سونے کی قیمت میں چار ہزار تیس روپے کے اضافے کے ساتھ 188615 تک جا پہنچی۔

سونے کی قیمت میں 2,600 روپے فی تولہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں، سپاٹ گولڈ کی قیمت 1305 GMT تک 1,912.86 ڈالر فی اونس پر بڑی حد تک غیر تبدیل ہوئی، جبکہ امریکی سونے کے فیوچر بھی 1,935.40 ڈالر فی اونس پر مستحکم رہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+