گرین شرٹس کا سفر ختم، سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا

گرین شرٹس

نیوزٹوڈے: کولمبو میں ہونے والے ایشیا کپ میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نےسری لنکا کے خلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا- پاکستان نے بارش سے متاثرہ میچ میں 42 اوورز میں7  وکٹوں پر 252 رنزبنائے، ڈک ورتھ لوئس میتھڈ کےتحت ہدف بھی 252رنز مقرر ہوا۔محمد رضوان 86 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، عبداللہ شفیق نے  52 اور افتخار احمد نے 47 رنز بنائے۔بارش کی وجہ سے ٹاسدو بجے کی بجائے بعدساڑھے 4 بجے ہوا اور میچ کو  45 اوورز فی اننگز تک محدود کر دیا گیا تھا۔

میچ کی صورتحال یہ بنی کہ سری لنکا کو 6 گیندوں پر 8 رنز چاہیئے تھے۔پاکستان کی جانب سے زمان خان نے آخری اوور کروایا، ان کی آخری گیند پر سری لنکا کو 2 رنز  درکار تھے جو سری لنکن بیٹر اسالنکا نے اسکور کیے اور اپنی ٹیم کو میچ جتوا کر فائنل میں پہنچا دیا۔ وہ 47 گیندوں پر 49 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔سری لنکا نے پاکستان کا 252 رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا،کوشل مینڈس 91 رنز بناکر نمایاں رہے۔سری لنکا کو جیت کے لیے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے۔اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+