ایشیا کپ: پاکستان ٹیم سری لنکا سے وطن واپسی کیلئےروانہ

پاکستانی ٹیم وطن واپس

نیوزٹوڈے: ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا سے ہارنے کے بعد آج پاکستانی ٹیم وطن واپسی کے لیے روانہ ہو چکی ہے-قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان افتخار احمد اور سعود شکیل آج صبح سری لنکا سے دبئی روانہ ہوئے۔ یہاں پہنچنے کے بعد تمام کرکٹر اپنے اپنے شہروں کو روانہ ہو نگے- قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا ملبہ بولنگ اور فیلڈنگ پر ڈال دیا۔ کپتان بابرا عظم نےکہا مڈل اوورز میں ہمارے بولرز اچھی گیندیں نہیں کرا سکے، آغاز اچھا کیا اور اختتام بھی مگر کھیل کے درمیانی اوورز میں ہم اچھا پرفارم نہ کر سکے۔ 

یاد رہے کہ ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں سری لنکا سے شکست کے بعد گرین شرٹس کا ٹورنامنٹ میں سفر ختم ہوگیا۔اور سری لنکا نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ہے،انہوں نے ۲۵۲ رنز کا ہدف میچ کی آخری گیند پر 8 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔سری لنکا کے کوشل مینڈس 91 رنز بنا کر نمایاں رہے، سری لنکا کو جیت کیلئے آخری گیند پر 2 رنز درکار تھے۔اس جیت کے ساتھ سری لنکا ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ اتوار کو بھارت سے ہوگا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+