ایشیا کپ سے باہر ہونے پر پاکستانی کپتان صدمے کا شکار

ایشیا کپ

نیوزٹوڈے: قومی ٹیم کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پرجہاں پاکستان کے لوگ غمزدہ ہیں وہیں دوسری طرف قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی ہے۔انہیں بھی گہرا صدمہ لگا ہے-جس کا ذکر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں کیا۔ کہ ’ابھی میری بابر سے بات ہوئی وہ بات نہیں کر پا رہا تھا، میں نے اُسے کہا بہادر جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں پر ٹوٹتے کبھی نہیں ہیں-

ہار جیت کھیل کا حصہ ہے پر پاکستانی ٹیم نے آدھی ہونے کے با وجود پورا مقابلہ کیا، انہوں نے لکھا کہ ’مقابلوں کو دیکھیں تو اللہ صرف نیت اور دل سے کیا ہوا عمل دیکھتا ہے قبول کرے نہ کرے وہ مالک ہے، میرے خیال میں ٹیم نے جان پوری لگائی ہم اس وقت ٹیم کا حوصلہ بنیں اور اُن کا دل بڑا کریں یہی حُب الوطنی ہے‘۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+