آذربائیجان نے آرمینیا کے بارڈر پر روس کے انداز میں جنگی تیاریاں شروع کر دیں
- 18, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے: روس اور یوکرین کی جنگ سے جہاں آدھی دنیا بے روزگاری اور غربت اور اناج کی کمی کی مصیبت جھیل رہی ہے تو اس سے بھی بڑا نقصان جو اس جنگ سے ہو رہا ہے وہ یہ ہے کہ اس جنگ میں روس کے طریقہ جنگ کو دیکھتے ہوۓ کئی ملکوں نے اپنے دشمن ملکوں کے خلاف جنگ کے مورچے تیار کر لیے ہیں جن میں تائیوان کے خلاف چین اور امریکہ اور جنوبی کوریا کے خلاف شمالی کوریا اور اسرائیل کے خلاف ایران کی جنگی تیاریاں شامل ہیں ان تمام ملکوں نے بھی روس کے سٹائل کو دیکھتے ہوۓ دشمن کو مات دینے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں ۔
لیکن ایک ملک ایسا بھی ہے جس نے بالکل ویسی ہی جنگی کاروائی شروع کر دی ہے جیسے روس نے جنگ کے آغاز میں یوکرین کی طرف قدم بڑھایا تھا یہ ملک آذر بائیجان ہے جو روس کے انداز میں ہی آرمینیا کو گھیر رہا ہے دی ٹیلی گراف اخبار نے اپنے فرنٹ پیج پر یہ خبر شائع کی ہے کہ آذربائیجان نے آرمینیا کے بارڈر پر بھاری ہتھیاروں کی تعیناتی شروع کر دی ہے اور وہ آرمینیا کے خلاف ٹھیک روس کے انداز میں ملٹری تیاری کر رہا ہے ۔
تبصرے