پاکستان میں اس سال پیٹرول کی قیمت میں 116 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا

پیٹرول کی قیمت

نیوزٹوڈے: پاکستان میں پیٹرول کی قیمت میں 116 روپے فی لیٹر سے زائد کا اضافہ ہوا۔ سال کے آغاز پر پیٹرول کی قیمت 214 روپے 80 پیسے فی لیٹر تھی جو اب بڑھ کر 331.38 فی لیٹر ہو گئی ہے۔ سال کے آغاز میں پیٹرول کی قیمت 214 روپے فی لیٹر تھی، جو کہ بعد میں 116 روپے کے اضافے کے بعد 331.38 تک جا پہنچی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 227.80 روپے فی لیٹر تھی، جو کہ 101 کے اضافہ کے بعد 329 فی لیٹر تک جا پہنچی۔

نگراں سیٹ اپ کے تحت اضافہ

نگران حکومت کے تحت ، پیٹرول کی قیمت میں 58.43 کا اضافہ ہوا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 55.84 روپے کا اضافہ دیکھا گیا۔ اگست کے مہینے میں پیٹرول کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 20 روپے کا اضافہ ہوا۔ دوبارہ، ستمبر کے ماہ میں پیٹرول 14 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 18 روپے مہنگا ہوا۔ حالیہ پیٹرول کی قیمت 331.38 تک جا پہنچی ہے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 329.18 پر قائم ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+