سیمنٹ کی قیمت میں معمولی اضافہ ، فی بوری 1208 روپے تک ریکارڈ

سیمنٹ کی قیمت

نیوزٹوڈے: ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں پچھلے ہفتے معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ پاکستان کے بیورو برائے سماریات کی رپورٹ کے مطابق، ملک کے شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1208 روپے تک بتائی گئی ہے۔ جو کہ ہفتے کے مقابلے 0.16 فیصد ہے۔ شمالی علاقوں میں سیمنٹ کی فی بوری قیمت 1206 روپے تک ریکارڈ کی گئی ہے ۔ جنوبی علاقوں میں اس کی فی بوری قیمت 1168 تک بتائی گئی ہے۔ نہ صرف سیمنٹ بلکہ ہر چیز کی قیمت میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اسلام آباد میں فی بوری قیمت 1198 پنڈی میں 1199، گجرانوالہ میں 1200 ، لاہور میں 1240, فیصل آباد میں 1200, سرگودہ میں 1190, ملتان میں 1214, پشاور میں 1200 اور بنوں میں سیمنٹ کی قیمت 1200 تک ریکارڈ کی گئی ہے۔ کراچی میں سیمنٹ کی قیمت فی بوری 1144، سکھر میں ۱۲۰۰، لاڑکانہ ۱۱۷۳، کوئٹہ میں ۱۱۷۰ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+