بھارت کے ٹکڑے کردیں گے، خالصتانی رہنما کا بڑا اعلان

خالصتان تحریک

نیوزٹوڈے: کینیڈا میں سکھ رہنما ہر دیپ سنگھ کے قتل سے آزاد خالصتان تحریک نے اپنا زور پکڑ لیا ہے۔ خالصتان کے رہنما، گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا کہ ہر دیپ سنگھ کے قتل کا بدلہ لیں گے ، بھارت کے  ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے۔ اس تحریک سے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت ٹوٹے گا تو پنجاب آزاد ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہر دیپ سنگھ کے قتل میں بھارتی حکومت اور ان کی خفیہ انٹیلیجنس شامل ہے۔ بھارت کے پنجاب لوگ آزادی چاہتے ہے۔ گرپتونت سنگھ نے کہا کہ ہماری تحریک 31 اکتوبر کو تیس ہزار لوگوں سے شروع ہوئی اور اب ہماری تحریک ایک لاکھ سے بھی زیادہ لوگوں پر مبنی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+