سعودی عرب میں المناک ٹریفک حادثہ 4 پاکستانی جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا

ٹریفک حادثے

نیوز ٹوڈے: سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے یہ حادثہ 20 ستمبر بروز بدھ کو پیش آیا حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 1 زخمی ہو گیا حادثے کا شکار ہونے والے پانچوں افراد کا تعلق پاکستان سے ہے پاکستان کے ضلع اوکاڑہ کے گاؤں چودہ جی ڈی رضا آباد کے علاقے سے تعلق رکھنے والے یہ ایک ہی خاندان کے پانچ افراد روزگار کے سلسلے میں سعودی عرب میں مقیم تھے حادثے کے وقت یہ لوگ عمرہ کی ادائیگی کیلیے بائیو میٹرک کیلیے جا رہے تھے کہ راستے میں المناک حادثہ پیش آ گیا-

اور چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ جاں بحق ہونے والوں میں محمد طارق ، محمد رمضان ،عبد الشکور اور اسد علی شامل ہیں جبکہ حادثے میں زخمی ہونے والے کی شناخت محمد نواز کے نام سے ہوئی ہے جس کو الریاض ہسپتال سعودی عرب میں منتقل کر دیا گیا ہے پاکستانی سفارتخانے نے سعودی حکومت کی مدد سے میتوں کو وطن واپس پہنچانے کیلیے کاغذی کاروائی مکمل کر لی ہے میتیں جلد ان کے ورثاء کے پا س پہنچ جائیں گی۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+