پاکستان ون ڈے کی ایوریج ٹیم ہے، ورلڈکپ سیمی فائنل میں نہیں پہنچے گی: ہربھجن

سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ

نیوزٹوڈے: بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی ہربھجن سنگھ نے کہا کہ پاکستان ٹیم ایک ایوریج ٹیم ہے، سیمی فائنل تک نہ پہنچ سکے گی۔ انہوں نے کہ ہندوستان میں ہونے والے اگلے ماہ ، ورلڈ کہ کے لیے سیمی فائنل میں پہنچنے والی ٹیموں سے متعلق اپنی پیشگوئی کی۔ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہربھجن نے سیمی فائنل میں پہنچنے اور ٹائٹل کے لیے چار ٹیموں کو اول قرار دے دیا جن میں آسٹریلیا، بھار، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ شامل ہے۔

سابق کرکٹر نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ بھارت اور آسٹریلیا کے کانٹے دار میچ دیکھنے کو ملے گا اور جو یہ میچ جیتے گا وہ ورلڈ کپ جیتنے کے لیے فیورٹ بن جائے گی۔ انہون نے مزید کہا کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ پاکستان سیمی فائنل میں پہنچ سکت ہے لیکن پچاس اوور کے فارمیٹ میں وہ ایک ایورج ٹیم ہے، پاکستان ٹی ٹوئنٹ اچھا کھیلتی ہے، لہذا میرا چوتھا انتخاب نیوزی لینڈ ہو گی۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+