انٹر بینک میں ڈالر 291 روپے 70 پیسے تک جا پہنچا

ڈالر کی قیمت

نیوزٹوڈے: انٹربینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت 291 روپے 70 پیسے کا ہو گیا ، اور ڈلر کی قدر میں ایک روپے اور آٹھ پیسے کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس سے قبل، کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قیمت ایک روپے اور دس پیسے کی کمی ہوئی تھی ، جس کے بعد اس کی اصل قیمت 292 روپے ور 78 پیسے تک جا پہنچی ہے۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 296 روپے برقرار ہے۔

دوسری جانب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آسکتی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران توانائی کے وزیر نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ پاکستان کو اپبے پاوں پر کھڑا کریں۔ وفاقی وزیر گوہر اعجاز نے ڈالر کی قیمت 260 روپے تک آتے ہوئے کہا کہ آج 260 روپے ایکسچینج ریٹ بنتا ہے۔ جس نے ڈالر اگر باہر رکھے ہوئے ہے تو وہ منگوا لیں اور جس کے پاس ہے، تو وہ اسے وائٹ کروا لیں۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+