پشاور دو سالوں میں 60 ارب روپے کی بجلی چوری میں سب سے آگے

بجلی چوری

نیوزٹوڈے: پاکستان میں بجلی چوروں کیخلاف انویسٹیگیشن جاری ہے، انویسٹیگیشن ٹیم نے ملک میں سب سے زیادہ بجلی چوری کرنے والے اضلاع کی تفصیلات جا ری کر دی ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے سات اضلاع میں دو سال میں 119 ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی۔ان اضلاع میں دو سال میں عام طور پر 27 لاکھ صارفین نے 650 ارب روپے کی  بجلی چوری کی ۔ پشاور میں دو سال میں ساٹھ ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ہیں ، دو سال میں صارفین کو دوسو ارب روپے کی بجلی مہیا کی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق مردان میں تین لاکھ صارفین نے دو سال میں ۶۸ ارب روپے کی بجلی استعمال کی ہے۔ اسی طرح سوات میں بھی 349298 صارفین نے دو سالوں میں 32 ارب روپے کی بجلی خرچ کی ہے۔ بنوں میں انیس ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ہے۔ بھکر شہر کے 29233 صارفین کو 26 ارب روپے کی بجلی دی گئی ہے اور یہاں پر دو ارب روپے کی بجلی چوری ہوئی ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+