ڈالر ایک روپے 8 پیسے سستا، اصل قیمت 289 روپے 78 پیسے تک جا پہنچی
- 26, ستمبر , 2023
نیوزٹوڈے: ڈالر کی قیمت میں مسلسل کمی ، روپے کی قدر میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے آٹھ پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد ڈالر کی قیمت 289 روپے 78 پیسے ہو گئی۔
اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت پچاس پیسے گر کر، 293 روپے تک پہنچ گیا، ہے۔ اسٹاک ایکسچینج میں مارکیٹ کا رجحان منفی دیکھنے کو مل رہا ہے ، اور سو انڈیکس میں آٹھ پوائنٹس کی کمی ہوئی ، جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار ۳۸۵ پر پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔
تبصرے