ورلڈ کپ ، قومی کرکٹ ٹیم آج رات لاہور سے بھارت روانہ ہو گی

شیڈول ورلڈ کپ

نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کی آئی سی سی ورلڈ کپ کیلئے بھارت روانگی کا شیڈول سامنے آگیا ہے۔ پاکستان ٹیم بھارت می شیڈول ورلڈ کپ آج رات کیلئے نو بجے لاہور کے علامہ اقبال ائیر پورٹ سے دبئی کیلئے روانہ ہو گی، جہاں وہ قیام کے بعد حیدرآباد پہنچے گے۔  ہندوستانی حکومت نے پیر کو 'بالآخر' پاکستانی کرکٹ ٹیم اور آفیشلز کو ویزے جاری کر دیے، جس سے وہ ورلڈ کپ کے لیے پڑوسی ملک کا سفر کر سکیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ترجمان عمر فاروق کلسن نے کہا کہ آخر کار اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن سے پاسپورٹ لینے کے لیے کال موصول ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کل براستہ دبئی بھارت روانہ ہوگی۔

یہ پیشرفت پی سی بی کی جانب سے بھارتی ویزوں کے اجراء میں "غیر معمولی تاخیر" سے متعلق خدشات کے ساتھ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) سے رجوع کرنے کے چند گھنٹے بعد سامنے آئی ہے ۔ ہم نے آئی سی سی کو خط لکھا ہے جس میں پاکستان کے ساتھ غیر مساوی سلوک کے بارے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے اور انہیں ورلڈ کپ کے حوالے سے ان ذمہ داریوں کی یاد دہانی کرائی گئی ہے،” فاروق نے کہا۔

"یہ مایوسی کی بات ہے کہ پاکستانی ٹیم کو بڑے ٹورنامنٹ سے قبل غیر یقینی صورتحال سے گزرنا پڑا۔"

فاروق نے کہا کہ بورڈ گزشتہ تین سالوں سے آئی سی سی کو ذمہ داریوں کے بارے میں یاد دلا رہا تھا لیکن یہ سب کچھ 29 ستمبر کو شیڈول قومی ٹیم کے پہلے وارم اپ میچ کے ساتھ آخری دو دنوں تک آ گیا تھا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+