نواز شریف کی وطن واپسی نگران حکومت اور ن لیگ آمنے سامنے
- 27, ستمبر , 2023
نیوز ٹوڈے : سابق وزیر اعظم نواز شریف کی 21 اکتوبر کو وطن واپسی کی خبر سے پاکستانی سیاست میں ہلچل تیز ہو چکی ہے نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی قانون کے مطابق ہو گی ان کی واپسی کے معاملے میں بہت سے قانونی پہلو ہیں جن پر قانون کے مطابق عمل کیا جاۓ گا انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کسی خاص سیاسی گروہ یا جماعت کے ساتھ نہیں ہے بگران حکومت اپنا کام آئین اور قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوۓ سر انجام دے رہی ہے اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گی نواز شریف کی واپسی پر نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے ان کی ممکنہ گرفتاری کی بات کی-
جس پر مسلم لیگ کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللٰہ نے اسے حد سے تجاوز قرار دیتے ہوۓ کہا کہ وطن واپسی پر نواز شریف کہاں جائیں گے یہ فیصلہ عوام کرے گی کوئی سیاسی لیڈر نہیں کرے گا نگران وزیر داخلہ کے بیان پر مریم اورنگزیب بھی بھڑک اٹھیں مریم اورنگ زیب نے کہا کہ بگٹی صاحب اتنی بات کریں جتنا سیاسی قد ہے کرسی پر بہت قلیل مدت کیلیے بیٹھے ہیں اسے تاحیات سمجھنے کی غلطی مت کریں سیاسی کارکنان کے اس غصے کا جواب دیتے ہوۓ سرفراز بگٹی نے کہا کہ جب کوئی ملزم آتا ہے تو اس کی گرفتاری کیلیے تیاریاں نہیں کی جاتیں میرے بیان کو غلط سیاسی رنگ دینے کی کوشش کی گئی ہے۔
تبصرے