نیپرا پورے پاکستان کو نچاتا ہے، چیئرمین سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پاور

چیئرمین سیف اللہ ابڑو

نیوزٹوڈے: سیف اللہ نے نیپرا کے چئیر مین کو کہا کہ نپرا نے پورے پاکستان کو نچایا ہوا ہے اور روز بروز عوام پر تین یا چار روپے کا ٹیکس عائد کر رہے ہے۔ انہوں نے کہا کہ نیپرا عوام پر ٹیکس لگا کر ، ان کو ذلیل کر رہی ہے اور یہ نام آئی ایم ایف کا لگا دیتے ہے۔ مزید انہوں نے کہا کے نیپرا کے چئیرمین سیکریٹری نے کوٹ ادو پر قائم پاور پلانٹ کو غیر قانونی قرار دے دیا تھا۔

اس لیے وہ کمیٹی میں آکر سامنا نہیں کرنا چاہتے۔ اس کی وجہ سے ملکی خزانے پر 151 ارب روپے کا بوجھ پڑا ہے۔ سیف اللہ نے داسو اسلام آباد ٹرانسمیژن لائن کے ٹھیکے کی انکوائری بند کرنے کیلئے ورلڈ بینک کے کنٹر ڈائریکٹر کی طرف سے سینیٹ پر دباؤ ڈالنے کا بھی الزام لگایا تھا۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+