الیکشنز کے لیے الیکٹرونک ووٹنگ مشین ختم کرنے کا حکم

الیکٹرانک ووٹنگ مشین

نیوزٹوٖڈے: پنجاب حکومت نے آئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کو ختم کرنے کے لیے انتخابی قانون میں ترمیم کا آرڈیننس جاری کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں ختم کرنے کی منظوری دیتے ہوئے اس کی بنیادی وجہ لوڈشیڈنگ کی پیچیدگی بتاتے ہوئے کہا کہ ای وی ایمز وقت کا ضیاع ہیں۔

کابینہ نے الیکشن رولز میں ترامیم کے ساتھ الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو ختم کرنے کا آرڈیننس بھی جاری کیا جو تین ماہ تک نافذ العمل رہے گا۔ پنجاب حکومت کو آرڈیننس میں مزید توسیع کا اختیار ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر کنور دلشاد نے کہا کہ پچھلی حکومت نے جان بوجھ کر الیکٹرونک ووٹنگ مشین کو ایکٹ میں شامل کیا تھا۔ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ ای وی ایم قابل عمل حل نہیں ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+