ایشین گیمز ہاکی میں پاکستان کی ایک اور جیت

ایشین گیمز ہاکی

نیوزٹوڈے: ہانگزو میں جاری 19ویں ایشین گیمز کے ہاکی ایونٹ میں پاکستان نے پول اے کے ابتدائی میچ میں ازبکستان کو اٹھارہ دو گول سے شکست دے دی۔ پاکستان کی جانب سے احمد ارباز نے 5، رانا عبدالوحید ارشد اور افراز نے تین تین جبکہ محمد عمر بھٹہ اور عبدالرحمن نے دو دو گول سکور کیے۔

اسکواش میں پاکستان کے محمد عاصم خان نے کویت کے المیزین عبداللہ کو 11/9، 11/7 اور 11/9 سے سٹریٹ سیٹس میں شکست دی۔ باکسنگ میں پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات سے جمعرات کو شام 5 بجکر 45 منٹ پر ہوگا۔پاکستان کے بقیہ میچوں کا شیڈول

30 ستمبر - بمقابلہ انڈیا

2 اکتوبر - بمقابلہ جاپان

دستہ

گول کیپر: اکمل حسین، عبداللہ اشتیاق خان، وقار، علی رضا، اور عبداللہ شیخ۔

ڈیفنڈرز: محمد عبداللہ، ارباز احمد، محمد سفیان خان، عقیل احمد، اور محمد بلال اسلم۔

مڈ فیلڈرز: اسامہ بشیر، محمد مرتضیٰ یعقوب، ارباز ایاز، احتشام اسلم، محمد باقر، محمد ندیم خان، محمد عمران اور سید شہباز حیدر۔

فارورڈز: محمد عماد، افراز، رومان، ارشد لیاقت، عبدالقیوم، عبدالرحمان (واپڈا)، وقار علی، محمد ارسلان، محمد عمر بھٹ، محمد شاہ زیب خان، عبدالوہاب، ذکریا حیات، بشارت علی، رانا ولید، حمزہ فیاض اور عبدالرحمن۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+