حارث رؤف پر دستاویزی فلم کی تیاری

قومی کرکٹ ٹیم

نیوزٹوڈے: قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کرکٹ کے خاطر اپنے گھر سے حلیہ بدل کر جاتے تھے اور وہا ں سے ٹیپ بال کھیلتے تھے۔ کرکٹ کی معروف سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے پاکستانی بولر حارث رؤف پر ایک دستاویز فلم جاری کی جائے گی جس میں حارث کا رالپنڈی میں پرانا گھر دکھایا گیا ہے اور ان کی گلیاں بھی دیکھائی گئی ہے جہاں وہ کرکٹ کھیلتا تھا۔ ڈاکیو منٹری میں حارث رؤف نے اپنے زندگی میں بہت سی مشکلات دیکھی ہے ، ان کے سات بہن بھائی ہے اور یہ سب سے بڑے ہے۔

ان کے والد ویلڈنگ کا کام کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں اپنی اسکول کی فیس دینے کے لیے ہر اتوار نمکو بیچا کرتا تھا انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی گیا تو ہر ماہ ستر سے ساٹھ ہزار چاہیے ہوتے تھے اس لیے ٹیپ بال کرکٹ کھیلتا تھا ، اس کے اچھے پیسے ملتے تھے اس سے دو یا ڈھائی لاکھ اکھٹا ہوجایا کرتا تھا، والد کی خوائش کی تھی کہ اپنا گھر ہو۔ 

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+