افتخار، سلمان خان کی طرح لگتے ہیں، بھارتی لڑکی پاکستانی کرکٹر کو شادی کی پیشکش

آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد

نیوزٹوڈے: بھارت لڑکی نے پاکستان کے آل راؤنڈر بیٹر افتخار احمد سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کلپ جو کہ سوشل میڈٰیا کے زیر نظر رہا ، جس میں لڑکی نے کہا کہ افتخار اس دنیا کے لیے چاچا ہو گا لیکن مرے لیے نہیں ہے۔ بھارتی لڑکی نے بتایا کہ وہ دبئی میں رہائش پزیر ہے ، انہوں نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان سے میچ ہارتا ہے تو میں افتخار سے شادی کروں گی۔

یوٹیوبر نے پوچھا کہ اگر وہ شادی کے لیے نہ مانے تو؟ آگے سے انہوں نے جواب دیا کہ میں  اٹھا کے لے جاؤں گی ، میں کماتی ہوں ، انہیں منا لو گی۔ انہوں نے کہا کہ میں میچ دیکھنے صرف افتخار کی وجہ سے ہی جا رہی ہو۔ انہوں نے کہا کہ میں ان کی چھکوں کی فین ہو، وہ جیسے پاگلوں کی طرح چھکے لگاتا ہے۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+