کرونا سے بھی زیادہ خطرناک وائرس ”نپاہ ”کا الرٹ جاری

خطرناک وائرس

نیوزٹوڈے: کورونا کے بعد ایک نئے مرض کا الرٹ جاری کر دیا گیا جس کو "نپاہ" کے نام سے متعارف کرایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لایور سمیت پورے پنجاب میں ایک خطرناک وائرس "نپاہ" پھیلا ہوا ہے۔ محکمہ صحت نے نپاہ نامی وائرس کے باعث ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ایک رپورٹ ے مطابق، محکمہ صحت نے بتایا ہے کہ اس وائرس سے متاثرین کی 74 فیصد اموات بتائی جا رہی ہے۔ یہ وائرس ہمسایہ ملک میں تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے اور خدشہ ہے کہ یہ پاکستان میں بھی منتقل ہو جائے گا۔

اس وائرس کی ابھی تک کوئی بھی ویکسین نہیں دریافت کی گئی۔ تحقیق کے مطابق، یہ وائرس چمگادڑوں اور خنزیروں میں بتائی جا رہی ہے جو انسانوں میں منتقل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ درختوں پر لگے اگر پھل چگادڑ کھائے اور بعد میں وہی پھل کوئی شخص کھائے تو وہ وائرس اس میں منتقل ہو سکتا ہے۔ لہزا اچھی طرح پھل کو دھوئیں۔ اس کی ابتدائی علامات ، کھانسی، سانس لینے میں دشواری، بخار، چھٹکے لگنا اور دماغی حالت خراب ہونا ہے۔ اگر فوری علاج نہ کروایا جائے تو انسان کومے میں جا سکتا ہے۔

user

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+