بھارت کا ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب کو 'منسوخ' کرنے کا اعلان

آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ

نیوزٹوڈے: بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے مبینہ طور پر نامعلوم وجوہات کی بنا پر آئی سی سی مینز ون ڈے ورلڈ کپ 2023 کی افتتاحی تقریب منسوخ کر دی ہے۔یہ تقریب کل (4 اکتوبر) کو شیڈول تھی اور احمد آباد میں 5 اکتوبر کو انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان اوپنر کے ساتھ میگا کرکٹ ایونٹ کے باضابطہ آغاز سے قبل بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کی اس میں شرکت متوقع تھی۔

ہندوستانی میڈیا نے افتتاحی تقریب کی منسوخی کی اطلاع دی ہے کیونکہ اس سلسلے میں بی سی سی آئی اور دیگر متعلقہ حکام کی جانب سے کوئی سرکاری بیان نہیں آیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بی سی سی آئی نے وجہ بتائے بغیر ایونٹ کو منسوخ کر دیا، انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو اس پیشرفت سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ارجیت سنگھ، شریا گھوشال اور آشا بھوسلے دیگر مشہور شخصیات میں شامل تھے، جنہیں مداحوں کو مسحور کرنے کے لیے تقریب میں مدعو کیا گیا تھا۔

user
صباحت عابد

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+