بھارت میں 6.2 شدت کے شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے
- 03, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: ہندوستانی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ منگل کو نئی دہلی اور نیپال کے کچھ حصوں میں 6.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ انڈیا کے نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے ابتدائی جائزوں کے مطابق زلزلے کی گہرائی 5 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز نیپال میں تھا۔ہندوستان ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ زلزلہ 40 سیکنڈ سے زیادہ جاری رہا اور رہائشیوں میں خوف و ہراس پھیل گیا جو اپنے گھروں سے باہر نکل آئے۔علیحدہ طور پر، این ڈی ٹی وی نے کہا کہ نیپال میں 25 منٹ کے دورانیے میں دو زلزلے — 4.6 اور 6.2 کی شدت کے — رپورٹ کیے گئے۔ پہلا زلزلہ نیپال میں دوپہر 2 بجکر 25 منٹ پر آیا جبکہ دوسرا زلزلہ دوپہر 2 بج کر 5 منٹ پر آیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ اتر پردیش کے لکھنؤ، ہاپوڑ اور امروہہ کے ساتھ ساتھ اتراکھنڈ کے کچھ حصوں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ایک بیان میں، دہلی پولیس نے شہریوں کو لفٹ استعمال کرنے سے خبردار کیا اور انہیں عمارتیں خالی کرنے کو کہا۔ایک روز قبل ہالینڈ کی ایک تحقیقی تنظیم نے پاکستان میں طاقتور زلزلے کی پیش گوئی کی تھی۔ ہالینڈ کے سولر سسٹم جیومیٹری سروے (SSGS) نے بلوچستان میں چمن فالٹ لائن کے ساتھ ایک طاقتور زلزلے کی پیش گوئی کی ہے۔تاہم، ڈچ انسٹی ٹیوٹ کے دعووں کو سائنسدانوں، ماہرین زلزلہ اور ماہرین ارضیات نے مسترد کر دیا ہے۔
تبصرے