یوکرین اور جرمنی کی نزدیکیاں یوکرین کی پولینڈ سے کشیدگی میں اضافے کا باعث بننے لگیں
- 04, اکتوبر , 2023
نیوز ٹوڈے : یوکرین اور جرمنی کی بڑھتی نزدیکیوں کی وجہ سے یوکرین اور پولینڈ میں کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے یوکرین اور جرمنی کے درمیان حال ہی میں بڑا سمجھوتہ طے پایا ہے جس کے تحت جرمنی کی ہتھیار بنانے والی کمپنی میٹال یوکرین کی ہتھیار بنانے والی سرکاری کمپنیوں کے ساتھ مل کر مشترکہ منصوبہ سازی کرے گی اور اس سمجھوتے کے تحت جرمنی اور یوکرین مل کر کیو میں ایک بڑا کار خانہ لگائیں گے جس میں یوکرین کے ٹوٹے پھوٹے ہتھیاروں کی مرمت کی جاۓ گی-
اور جنگ کیلیے نۓ ہتھیار بھی تیار کیے جائیں گے جرمنی کے فیڈرل دفتر میں ہونے والے اس سمجھوتے پر پولینڈ کے وزیر اعظم میٹیوز موراوکی نے بیان دیا ہے کہ اس سمجھوتے پر دستخط ہونےکے بعد زیلینسکی یہ سمجھ رہے ہیں کہ انہیں جرمنی کا ساتھ مل جاۓ گا حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ جرمنی ایسا ملک ہے جو یورپی ملکوں کے سروں پر پاؤں رکھ کر روس تک پہنچنا چاہتا ہے یہ پولینڈ ہی ہے جس نے یوکرینیوں کو اپنے ملک میں پناہ دی ہے اور یوکرین کی مدد بھی کرتا رہا-
تبصرے