نیپال میں زلزلے کے شدید جھٹکے

شدید جھٹکے

نیوز ٹوڈے : مشرق وسطٰی میں ایک چھوٹا سا ملک نیپال خدائی آفت سے دہل گیا زلزلے کے جھٹکوں نے نیپال کی بڑی بڑی عمارتوں کو ہلا کر رکھ دیا اس زلزلے کے جھٹکے شمالی بھارت تک محسوس کیے گۓ نیپال کے مختلف علاقوں میں زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 6.2 محسوسس کی گئی دوپہر اڑھائی بجے کے قریب جب لوگ آرام کر رہے تھے تو ہر چیز ہلنے لگی لوگ خوف کے مارے گھروں اور دفتروں سے باہر بھاگنے لگے لوگوں میں خوف و ہراس پیدا ہو گیا لوگ سمجھ گۓ کہ ایسا ہی زلزلہ اور تباہی ہے جیسا انہوں نے آٹھ سال پہلے اپنی آنکھوں سے دیکھا تھا-

جب 2015 میں نیپال میں زلزلہ آیا تھا تو ہزاروں افراد لقمہ اجل بن گۓ تھے سینکڑوں لوگ بے گھر ہو گۓ تھے لوگ ابھی اپنے پیاروں کے بچھڑنے کا درد بھولے نہیں ہیں اس لیے آج جب ان کی دھرتی ایک مرتبہ پھر ہلنے لگی تولوگ خوف وہراس سے کانپنے لگے زلزلے کی شدت بہت زیادہ تھی اور جھٹکے کافی دیر تک محسوس کیے گۓ زلزلے کی شدت اس قدر تھی کہ بھارت کا شمالی علاقہ بھی ہلنے لگا تاہم ابھی تک نیپال میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر سامنے نہیں آئی البتہ کئی عمارتوں کو کافی نقصان پہنچاہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+