لاہور ساندہ کے علاقے سے قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا شخص گرفتار

بچوں کی لاش

نیوز ٹوڈے: لاہور کے علاقے ساندہ میں مانی نامی ایک شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا پولیس کے مطابق ملزم لاہور کے قبرستان سے بچوں کی لاشیں نکال لیتا ہے پولیس زرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے خود بتایا ہے کہ اس نے اب تک پانچ بچوں کی لاشیں قبروں سے نکالی ہیں لاشوں کی تدفین کے چند گھنٹوں کے بعد ہی ملزم لاشوں کو قبروں سے نکال لیتا تھا اور پھر لاشوں کے ورثاء کو لاشوں کی گمشدگی اور قبر کشائی کی اطلاع بھی خود ہی دیتا تھا-

گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے طریقہ واردات کی روداد خود بیان کی کہ وہ بچوں کی لاشوں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے پولیس زرائع کی تحقیق سے یہ حقیقت سامنے آئی ہے کہ ملزم کوئی زہنی مریض ہے لیکن وہ قبر سے نکالی جانے والی لاشوں کو کہاں رکھتا ہے اور ان کے ساتھ کیا کرتا ہے اس کے متعلق ابھی تک کوئی معلومات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوا ہے کہ ملزم صرف بچوں کو دفنانے کے خلاف کیوں ہےباقی مردوں کو کیوں چھوڑ دیتا ہے-

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+