سوات میں پہلی بار ویمن کرکٹ لیگ کا انعقاد
- 04, اکتوبر , 2023
نیوزٹوڈے: خیبر پختونخواہ کے ڈویژن وادی سوات میں پہلی بار ویمن کرکٹ لیگ کا کامیابی سے انعقاد کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سوات نے کہا ہے کہ سوات میں پہلی بار ایسی لیگ کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس ایونٹ میں ضلع بھر سے 27 کھلاڑی شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان کو امید ہے کہ،اس قسم کے ٹارنامنٹ کا مزید انعقاد کرایا جائے گا اور خواتین کو مزید مواقع فراہم کیے جائے گے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہماری لڑکیاں ، ہر میدان میں اپنے قدم جما رہی ہے اور کرکٹرز سماجی تبدیلی کی علمبردار بن چکی ہے۔

تبصرے