پرانی رنجنش پر 62 سالہ شخص اپنوں کے ہاتھوں قتل

ریٹائرڈ میجر محمد زاہد

نیوز ٹوڈے : گجرات سراۓ عالمگیر میں ریٹائرڈ میجر کو پیٹ گردن اور بازوؤں پر فائر مار کر قتل کر دیا گیا کچھ عرصہ پہلے 2014 میں اسی سراۓ عالمگیر کے اسی گاؤں میں گاؤں کے نمبردار محمد بشیر کو قتل کر دیا گیا تھا اور اس کے قتل کا الزام اسی قتل ہونے والے میجر پر لگایا گیا تھا اسلیے یہی اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ یہ قتل بھی اسی پرانی دشمنی کا بدلہ ہے تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سراۓ عالمگیر کے گاؤں کہار میں ایک 62 سالہ شخص کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا مقتول کا نام محمد زاہد ہے اور ان کے بیوی بچے راولپنڈی میں مقیم ہیں محمد زاہد صبح سویرے چہل قدمی کیلیے اپنے کھیتوں کی طرف جا رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کر دی جس سے محمد زاہد موقع پر ہی ہلاک ہو گۓ ۔

محمد زاہد کے ملازم نے واقعہ کی اطلاع 15 پر کال کر کے پولیس کو دی جس سے پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش پوسٹ مارٹم کیلیے ہسپتال منتقل کروا دی ایف آئی آر دو نا معلوم افراد کے خلاف درج کر لی گئی ہے اور ساتھ میں اس بات کا شبہ بھی ظاہر کیا گیا ہے کہ ان کے قتل کی وجہ پرانی دشمنی ہے جو کہ 2014 میں مقتول محمد زاہد نے اپنے ماموں محمد بشیر کو فائرنگ سے زخمی کر دیا تھا اور اسی وجہ سے کچھ مہینے بعد مقتول کے ماموں وفات پا گۓ تھے ۔

user
وسیم حسن

تبصرے

بطور مہمان تبصرہ کریں:
+